پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان آئی جی پولیس کی کارکردگی سے ناراض ہو گئے، جبکہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان انسپکٹر جنرل پولیس ثناء اللہ عباسی کے لامحدود اختیارات پر تحفظات کرتے ہوئے وزیراعظم کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کر دیا۔ آئی جی پولیس خیبرپختونخوا نے پولیس افسران کے تبادلوں و تقرری میں وزیراعلی کو اعتماد تک نہیں لیا گیا جبکہ قابل ترین افسران کو صوبہ بدر کر دیا گیا جس پر وزیراعلی محمود خان آئی جی پولیس سے ناراض ہو گئے اور وزیراعظم کو آئی جی پولیس کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں اصلاحات کا عمل بھی رک گیا وزیراعلی پولیس ایکٹ میں ترمیم کرنے کے خواہاں ہیں وزیراعظم نے نئے آئی جی پولیس کی تعیناتی کی ذمہ داری وزیراعلی محمود خان کو سونپ دی۔