پی ڈی ایم بنوں میں جلسہ کرے گی تو کارروائی ہو گی: کامران بنگش

پی ڈی ایم بنوں میں جلسہ کرے گی تو کارروائی ہو گی: کامران بنگش

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان کامران بنگش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے تمام جلسے ناکام ہوئے ہیں، پی ڈی ایم سماجی فاصلہ رکھ کر بھی جلسہ گاہ نہیں بھر سکی۔ اپوزیشن کو سیاسی شہید نہیں بننے دینگے، پی ڈی ایم بنوں میں جلسہ کرے گی تو کارروائی ہوگی،جلسہ کرنے اور کرانے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔

خیبر پختو نخوا انرجی و پاور کے ایڈوائز حمایت اللہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انرجی و پاور اہم شعبہ ہے اس پر بھرپور توجہ دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے پہلی مرتبہ پختونخواہ ٹرانسمیشن گریڈ کمپنی بنائی یے۔ اس کمپنی کے قیام سے صوبے کے صنعتی شعبہ کو فائدہ حاصل ہو گا۔ صوبے کے آئینی حقوق پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا ہے۔ پن بجلی خالص منافع کی ادائیگی کے لیے تگ ودو کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سی سی آئی پن بجلی کے بقایاجات کی رقم کو تسلیم کیا ہے۔ تربیلا ڈیم میں فی یونٹ بجلی 85 پیسے کے حساب سے پیدا ہورہی ہے، یہی بجلی صنعت کاروں کو 15،16 روہے کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔ مالاکنڈ 3 منصوبے سے بجلی ڈھائی روپے فی یونٹ کے حساب سے پیدا ہوتی ہے جو نیشنل گرڈ سے ہو کر صنعت کاروں کو 15 ،16 روہے میں فروخت کی جاتی ہے۔ آئل و گیس کے پیداواری اضلاع کی مجموعی ترقی کے لئے 15 ارب کا منصوبہ بنایا ہے۔