اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس 6 جنوری کو طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس 6 جنوری کو طلب کیا گیا ہے جس میں الیکشن کمیشن پی ڈی ایم احتجاج کے پیش نظر مشاورت کریگا، احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سمیت دیگر امور زیرغور آئیں گے۔
اجلاس میں سینیٹ انتخابات کی تیاریوں پر بھی غور ہوگا جبکہ پنجاب بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر بھی مشاورت ہو گی، پنجاب حکومت کے حکام الیکشن کمیشن کو اب تک کے اقدامات اور تیاریوں پر بریفنگ دینگے، الیکشن کمیشن اجلاس میں جینڈر رپورٹ پر بھی بحث ہوگی۔