پشاور: کوہاٹ روڈ پر دستی بم دھماکا، 2 بچےجاں بحق، 3 زخمی

Published On 06 January,2021 01:34 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں کوہاٹ روڈ پر دستی بم دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوہاٹ روڈ کے علاقے زنگلی میں بچے ہینڈ گرنیڈ کے ساتھ کھیلتے ہوئے حادثے کا شکارہوئے۔ اطلاع موصول ہوتے ہی عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ 3 شدید زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لیڈی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 

Advertisement