اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے 11 جنوری سے سکولوں کو کھولنے کی حمایت کر دی، اس سلسلے میں صوبائی وزارت تعلیم نے اپنی سفارشات بھی مرتب کر لیں۔
وزیر تعلیم نے کہا ہم امید کرتے ہیں کہ چار جنوری کو ہونے والی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ان سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے ملک میں سکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ماہر تعلیم عرفان طالب نے وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ باقی وزرا ان کی حقائق پر مبنی سفارشات کو پذیرائی بخشیں گے اور سکولوں کی بندش سے ہونے والے نقصان کے ازالے میں ممد و معاون ہوں گے۔