اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نون لیگ کو اس مقام پر پہنچانے میں مریم نواز کا بڑا عمل دخل ہے، وہ سیاسی دور اندیشی سے کام لیتی تو شاید یہ حالات نہ ہوتے،پی ڈی ایم تحریک دم توڑ رہی ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ قبیلہ نے دوراندیشی کا ثبوت دیا ہے، اس ملک کو ہنگامی حالات اور مسئلوں سے نجات دلائی ہے ۔ پاک فوج دنیا کی عظٰیم فوج ہے ، چوروں اور ڈاکووں کے لے جان نہیں دے رہی ، فوجی جوان پاکستان اور اسلام کے لیے جان دے رہے ہیں ، سارا پاکستان پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہندوستان اپنے ایجنٹس اور سرمائے کے ذریعے پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچا نا چاہتاہے۔
انہوں نےاپوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان مین ہمت ہے تو آئیں راولپنڈی کی طرف ، پہلے ہی کہا تھا یہ ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے۔ پی ڈٰ ی ایم کی تحریک دم توڑ چکی ہے ، اکتیس دسمبر کی تاریخ دیتے تھے سال کونسا ہوگا کسی کو معلوم نہیں۔