لورالائی: (دنیا نیوز) بلوچستان کےضلع لورالائی کی اہم سڑکیں آج کے جدید دور میں بھی خستہ حالی کا شکار ہیں جن کی جانب دہائیوں سے توجہ نہیں دی گئی، عوامی نمائندے حکومت میں ہونے کے باوجود گنتی کی چند سڑکیں بھی نہ بنوا سکے۔
ٹوٹی پھوٹی اور خستہ حال سڑک پر چلنےوالے لوگ لورالائی کے ہیں، یہ شہر ژوب ڈویژن کا صدر مقام ہونے کے ساتھ اہم تجارتی مرکز بھی ہے مگر سڑکیں انتہائی خستہ ہیں جس کا گلہ یہاں کے باسی کرتےدکھائی دیتے ہیں۔
لورالائی ژوب روڈ کی خستہ حالی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ گاڑیوں کا چلنا تو مشکل ہے ہی مگر پیدل چلنے والوں کو بھی سنبھل سنبھل کر سڑک پر قدم جمانے پڑتے ہیں۔ لورالائی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ووٹ لینے والے ایوان اقتدارتک پہنچتے ہی سب بھول جاتے ہیں۔
لورالائی کےرہائشی دیگر مسائل کےساتھ ساتھ اس روڈ کی تعمیرکےلئےکوئٹہ تک پیدل لانگ مارچ بھی کر چکے ہیں۔