الیکشن کمیشن: گوشوارے جمع نہ کرانے والے 154 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل

Published On 18 January,2021 03:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے والے 154 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی۔ سینیٹ کے 3، قومی اسمبلی کے 48، پنجاب اسمبلی کے 52 ارکان شامل ہیں۔

سندھ اسمبلی کے 19، خیبر پختونخوا کے 26، بلوچستان اسمبلی کے 6 ارکان معطل ہوئے۔ معطل ہونے والوں میں فواد چودھری، خالد مقبول صدیقی، علی زیدی، فہمیدہ مرزا، شیخ روحیل اصغر بھی شامل ہیں۔

 سردار اویس لغاری، حسنین علی مرزا، تیمور تالپور، سردار یار محمد رند، شوکت یوسفزئی، کامران بنگش کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی۔ پنجاب سے چوہدری نثار، عمر تنویر بٹ، ملک احمد خان، حامد یار ہراج، اویس لغاری کی رکنیت بھی معطل ہوگئی۔ معطل اراکین قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

 

Advertisement