سینیٹ کو مضبوط بنانا ہے تو شفاف الیکشن ہونے چاہیں، فواد چودھری

Published On 18 January,2021 10:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن الیکشن اصلاحات کے معاملے پر بات نہیں کر رہی، سینیٹ کو مضبوط بنانا ہے تو شفاف الیکشن ہونے چاہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ‘’دنیا کامران خان کیساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری رائے میں سینیٹ الیکشن براہ راست ہونے چاہیں۔ امریکا میں سینیٹ الیکشن براہ راست ہوتا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ سے سینیٹ الیکشن سے متعلق رائے لی گئی، سینیٹ الیکشن سے متعلق فیصلہ پارلیمان نے کرنا ہے۔ الیکشن اصلاحات سے متعلق پارلیمنٹ میں بل جمع کرایا ہے لیکن اپوزیشن الیکشن اصلاحات کے معاملے پر بات نہیں کر رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کا انتخاب اوپن بیلٹ سے ہونا چاہیے۔ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ سینیٹ الیکشن شفاف ہونے چاہیں۔

 

Advertisement