اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ کچھ اندرونی مدد گاروں کے ذریعے پاکستان کو انتشار کی جانب دھکیلا جا رہا ہے، بھارتی کوشش میں اس کے حواری وہ بنے ہیں جن کے مفادات سانجھے ہیں۔
معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کے حواری وہ ہیں جن کے کاروباری تعلق بھارت سے وابستہ ہیں، حواری وہ ہیں جو بھارتی ایجنٹس سے مری میں خفیہ ملاقاتیں کرتے رہے، انکشافات کے باوجود بھارت کی مذمت کے بجائے خاموش ہیں، اسرائیل میں وفد خود بھیجتے ہیں اور انگلی دوسرے پر اٹھاتے ہیں۔