اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اور کشمالہ کے اکاؤنٹس میں معاشی انقلاب کس بزنس سے آیا ؟ یہ واضح ہو گیا کہ مولانا بیرونی ایجنٹ کے طور پر پیسہ لے کر ملک میں امن و امان خراب کر رہے ہیں۔
معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حافظ حسین نے انکشاف کیا کہ فضل الرحمان نے ان کے سامنے لیبیا اور عراق سے پیسہ لیا، یہ ملک دشمنی ہے، اب ان کے خلاف فورا کاروائی ہونی چاہئیے، تاکہ عوام کے سامنے حقائق واضح ہوں۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ حافظ حسین کہ انکشاف کے بعد تو واضح ہو گیا کہ فضل الرحمان بیرونی ایجنٹ کے طور پر پیسہ لے کر ملک میں امن و امان خراب کر رہے ہیں، بیرونی طاقتوں کہ کہنے پر پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف کام کر رہے ہیں، کیا بادی النظر میں کشمالہ، خواجہ آصف کی کرپشن کے پیسہ کی منی لانڈرنگ میں مددگار رہیں ؟۔