لاہور: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے بغیر ہیلمیٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول کی عدم فراہمی کا لاہور ہائیکورٹ حکم معطل کر دیا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائکل سواروں کو پٹرول کی فراہمی پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک، سی ٹی او لاہور سید حماد عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس منظور ملک نے ریمارکس دیئے کہ کیا اگر کوئی تندور پر بغیر رومال ٹوکری لے کر جائے گا تو اسے روٹیاں نہی ملے گی، قانون بنانا اسمبلی کا کام ہے، ایگزیکٹو کا کام اس پر عمل کرانا ہے۔