لاہور: (دنیا نیوز) نجی یونیورسٹی کے ٹیچنگ ہسپتال میں لڑکی چھوڑنے کا کیس، پولیس نے دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق دوسرے نوجوان کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے اسقاط حمل کرنے والی خاتون سمیت دو افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کا اسقاط حمل کسی دوسرے ضلع سے کرایا گیا، گرفتار کئے گئے دونوں ملزمان کے بیانات لئے جا رہے ہیں۔
ٹیچنگ ہسپتال میں لڑکی کی نعش سے متعلق ملزم کا سنسنی خیز انکشاف
پولیس کا کہنا ہے کہ اویس لڑکی کو ہسپتال لانے والی گاڑی میں موجود رہا، لاش ہسپتال میں لانے والے ملزم اسامہ منیر کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔