طالبہ کے اغوا، جبری زیادتی،فحش ویڈیو بنانے پر میاں بیوی کو پھانسی، عمر قید کی سزائیں

Published On 25 January,2021 10:29 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایم ایس سی کی طالبہ کے اغوا، جبری زیادتی اور ویڈیو بنانے کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

راولپنڈی کی عدالت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے راولپنڈی تھانہ سٹی میں درج مقدمے ایم ایس سی کی طلبہ سے زیادتی اور ویڈیو سکینڈل میں جرم ثابت ہونے پر مجرم قاسم جہانگیر اور اسکی اہلیہ کرن کو سزا سنا دی۔ عدالت نے مجرم قاسم جہانگیر کو جبری زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔

آرڈر میں کہا گہا ہے کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی پر لٹکایا جائے جب تک اسکی موت کی تصدیق نہ ہو جائے عدالتی حکم میں مجرم قاسم جہانگیر کو اغواء کے جرم پر عمر قید اور ویڈیو بنانے پر الیکٹرانک کریمنل ایکٹ کی دفعہ 21 کے تحت تین سال قید سخت کی سزا کا حکم دیا ہے قاسم جہانگیر کو مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے جرمانہ دس لاکھ معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔

مجرم کی اہلیہ کرن محمودکو بھی اغواء کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید، پیکا ایکٹ کی دفعہ 21 کے تحت تین سال قید کا حکم دیا گیا۔ملزمہ کرن جہانگیر کواغواء کی دفعہ میں دس لاکھ روپے جرمانہ اور دس لاکھ روپے بطور ہرجانہ مدعیہ کو ادائگی کی بھی سزا سنائی گئی۔دونوں مجرمان کو عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید چھ چھ ماہ قید کاٹنا ہوگی۔