2020ء: اربوں روپے کی منشیات، منی لانڈرنگ، سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی: اے ایس ایف

Published On 25 January,2021 06:58 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سال بھرمیں مختلف ایئرپورٹس پراربوں روپے کی منشیات، منی لانڈرنگ اور سمگلنگ ناکام بنائی۔

اے ایس ایف کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق 2020میں مختلف ہوائی اڈوں پر 40 کلو گرام سےزائد سونا پکڑاگیا جس کی مالیت 2ارب87کروڑ25لاکھ روپے سے زائد ہے۔ گزشتہ سال مختلف ایئرپورٹس پر کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ ناکام بنائی جس کے دوران 1ارب55کروڑ روپے کے ڈالر، پاؤنڈ، یورو، سعودی ریال اور دیگرکرنسی ضبط کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مختلف ایئرپورٹس پرکارروائی کے دوران 70کلو 537سے زائد ہیروئن برآمد کی۔ 3ہزار664کلو حشیش جبکہ37کلو سے زائد آئس کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی جبکہ مختلف ایئرپورٹ پر2ہزار420غیر قانونی مختلف بورکےہتھیاراورکارتوس بھی برآمد کیے۔