بزدار نے 2 دن میں ن لیگ کی 2 وکٹیں اڑا دیں: فردوس عاشق اعوان

Published On 27 January,2021 01:11 pm

لاہور: (روز نامہ دنیا) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے وسیم اکرم پلس کا انتہائی اہم سپیل شروع ہو چکا، وزیر اعلیٰ نے دو دن میں ن لیگ کی دو اہم وکٹیں اڑا دیں، اپوزیشن کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جار ی رہے گا اور تحریک انصاف اپوزیشن کی پوری ٹیم کو کلین بولڈ کر کے پویلین بھیجے گی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی کوشش ہے سینیٹ الیکشن سے پہلے بکرا منڈی نہ لگے اسی لئے الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے کروانے کا مطالبہ کیا۔

علاوہ ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا زرداری کی کاریگری سے ن لیگ اچھی طرح واقف ہے ۔اپنے بیان میں انہوں کہا سینیٹ الیکشن پر ایک بار پھر راجکماری اور اس کی کنیزوں نے تھوک کر چاٹا ہے۔

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین دریشک نے کہا کہ لائیو سٹاک سیکٹر کے حوالے سے قابل اعتماد ڈیٹا مرتب کرنا ہمار ی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، میری ٹیم نے اس مقصد پر کافی حد تک کام کر لیا ہے، آئندہ بجٹ سے پہلے محکمہ لائیو سٹاک کی پالیسی کی کابینہ سے باقا عدہ منظوری لی جائے گی۔
 

Advertisement