شجاع آباد: (دنیا نیوز) شجاع آباد کے قریب موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
حادثہ بستی داد انٹرچینج کے قریب پیش آیا، جہاں گاڑی تیز رفتاری کے باعث بس سے بچاتے ہوئے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا، گاڑی میں سوار خاندان کا تعلق کراچی سے ہے جو ملتان جا رہا تھا۔