اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی وزرا کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی، سیاسی صورتحال اور حکومتی بیانیہ سے متعلق مشاورت ہوئی۔
اجلاس میں وفاقی وزرا اور حکومتی ترجمان شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے موجودہ سیاسی صورتحال پر گائیڈ لائنز دیں جبکہ اس موقع پر قومی سطح کے مختلف امور پر بریفنگ بھی دی گی۔
دوسری جانب راوی اربن اور آئی لینڈ منصوبہ سے متعلق اجلاس بھی بلا لیا گیا۔ وفاقی اور صوبائی وزرا اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ورکنگ گروپس منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔
ادھر قومی رابطہ کمیٹی تعمیرات کا اجلاس بھی آج ہوگا۔ تعمیرات کے شعبہ سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔