ساہیوال: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے " کامیاب کسان" منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت نوجوان کسانوں میں جدید ٹریکٹرز تقسیم کئے جائیں گے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کل ساہیوال کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے کامیاب کسان منصوبہ لانچ کریں گے۔ اس منصوبے کے تحت نوجوان کسانوں کو جدید ٹریکٹرز بھی تقسیم کئے جائیں گے۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ایسے کسان جو وسائل کی کمی کی وجہ سے پیچھے رہ گئے ،ان کی مدد کریں گے۔ ہندوستان میں مودی سرکار کسانوں کا استحصال کرنے رہی ہےجبکہ پاکستان میں حکومت کسانوں کی خوشحالی کیلئے کام کر رہی ہے۔پاکستان تب کامیاب ہو گا جب کسان کامیاب ہوگا۔