لاہور: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی کے سینئر رہنما حافظ سلمان بٹ قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کو گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑا تھا، وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
حافظ سلمان بٹ کو دل کا دورہ پڑنے پر لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرایا گیا تھا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے حافظ سلمان بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔