ساہیوال: (دنیا نیوز) ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام میں شمولیت کیلئے کوئی سروے فیس نہیں، نادار اور مستحق افراد کو 8171 سے میسج ملے گا، پروگرام غیر سیاسی بنیادوں پر چلایا جا رہا ہے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام کی بنیادیں غیر سیاسی بنیادوں پر رکھی ہیں، احساس پروگرام کے مستحقین کا سروے شفافیت سے ہو رہا ہے، نادار اور مستحق افراد احساس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں، احساس پروگرام سروے میں کسی قسم کا کاغذ نہیں دیا جاتا۔ ان کہنا تھا کہ ملک بھر میں سروے جاری رہےگا اور مستحق افراد کو احساس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔