اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ انگلش میں ہے، سو پٹواری آج خوب لڈیاں ڈالیں گے، ان کو کل سمجھ آئے گی کہ یہ رپورٹ ہمارے زمانے کے ڈیٹا پر مرتب ہوئی ہے۔
معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اور اس کے حواری ٹرانپرنسی انٹرنیشنل کی 2019 کی رپورٹ کے پیچھے اپنے گندے گناہ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، قوم کو یہ پتہ ہونا چاہئیے کہ کہ یہ ن، پی اور فضل کی کرپشن کا گند ہے، کیوں کہ رپورٹ کے لئیے جو ڈیٹا استعمال ہوا وہ 2017، 2018 اور 2019 میں پبلش ہوا۔
ادھر دنیا بھر میں بدعنوانی اور دیانت داری پر عمل پیرا ممالک پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں 2020 میں کرپشن بڑھی ہے، 2019 کے مقابلے میں 2020 میں پاکستان کا سکور کم ہوا ہے۔
رپورٹ میں پاکستان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 2020 میں پاکستان نے 100 میں سے 31 پوائنٹس حاصل کئے، پاکستان کی رینکنگ میں 180 ممالک میں سے 124 واں نمبر ہے، 2019 میں پاکستان کا سکور 32 تھا جبکہ 2019 میں پاکستان کا 120 واں نمبر تھا۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ حکومت کو مقننہ، انتظامیہ اور پولیس کے شعبوں میں کارکردگی بہتر بنانا ہوگی، کرپشن سے پاک ممالک میں دنیا بھر میں ڈنمارک اور نیوزی لینڈ سر فہرست رہے جبکہ شام، صومالیہ اور جنوبی سوڈان سب سے نیچے رہے۔