لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جھوٹوں کی راجکماری کو جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں، شاہی خاندان کا بوسیدہ ماضی گواہ ہے انہیں اپنی مرضی کا ریفری اور میدان چاہیئے۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹوں کی راجکماری کو جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں جو آنکھیں بند کر کے نا صرف ان کے حق میں فیصلے دے بلکہ مخالف کو سزا قانون کی بجائے کرپٹ شاہی خاندان کی مرضی و منشا کے مطابق سنائے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کھلے دل سے براڈ شیٹ تحقیقات کا اعلان کیا، بغلیں بجانے والے چیلے، کنیزیں اب گھبراہٹ کا شکار ہیں، جسٹس (ر) عظمت سعید کو براڈشیٹ کمیشن سے الگ ہونے کا مشورہ دینے والی نانی اماں نے پانامہ سکینڈل میں سیاہ کرتوت سامنے آنے پر اپنے ابا جی کو وزارت عظمی سے الگ ہونے کا مشورہ کیوں نہ دیا ؟۔