لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ خواہش ہے سینیٹ انتخابات میں شفافیت نظر آئے، ن لیگ کو جب آئینہ دکھایا جاتا ہے تو ان کو اپنا مکروہ چہرہ نظر آتا ہے۔
وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کا معاملہ آیا ہے، ہم نے سپریم کورٹ کے معزز ریٹائرڈ جج کا کمیشن بنایا ہے تاکہ حقیقت سامنے آئے کہ کس نے کیا کیا ہے۔ معاملہ مشرف کے دور میں شروع ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ججوں کو دھمکیاں دینا ن لیگ کا پرانا وتیرہ ہے،ماضی میں ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا۔ کورونا کی بیماری کے بعد جتنے بھی فیصلے ہوئے ہیں وہ سب متفقہ طور پر کئے۔ ن لیگ چاہتی ہے کہ اس پردہ ڈال دیں تا کہ من پسند فیصلہ لے سکیں۔ وہ چاہتے ہیں کسی طریقے پھڈا ڈالا جائے۔