اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ پنجاب میں 20 جولائی جبکہ خیبر پختونخوا میں 8 اپریل کو انتخابات کرائے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 20 جولائی کو کرائے گا جبکہ خیبر پختونخوا میں 8 اپریل کو پولنگ ہوگی۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات 8 اپریل کو ہونگے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کا فیصلہ 11 فروری کو ہوگا۔