نون لیگ، پی پی اور فضل الرحمان سینیٹ الیکشن غیر شفاف کروانے پر بضد: شہباز گل

Published On 08 February,2021 10:43 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ نون لیگ، پی پی اور فضل الرحمان سینیٹ الیکشن غیر شفاف کروانے پر بضد ہیں۔

معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور فضل الرحمان کا شفافیت کے خلاف ڈھٹائی سے ڈٹ جانا یہ واضح کرتا ہے کہ ووٹوں کی خرید و فروخت انفرادی طور پر نہیں ہوتی بلکہ ان تین خاندانوں کے لئیے سینیٹ الیکشن پیسہ بنانے کا سیزن ہے، ہر بکے اور خریدے ووٹ پر یہ حصہ وصول کرتے ہیں۔

دوسری جانب معاونِ خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت نے چھوٹے ڈیمز بنانے کیلئے اہم اقدام اٹھایا ہے، چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز بنانے کیلئے محکمہ آبپاشی اور نیسپاک کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے، 13 ہل ٹورنٹس پر چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز بنانے کیلئے فزیبلٹی سٹڈی کی جائیگی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر کیلئے جدید ڈرون سروے ٹیکنیک استعمال ہوگی، ان ڈیمز میں منگلا، تربیلا کے بعد سب سے زیادہ پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا، ڈیم کی تعمیر کا پائلٹ پراجیکٹ اسی سال جون میں شروع ہوگا، ابتدائی طور پر ہاتھی موڑ، جلیبی موڑ، کھر منرو اور تھلانگ میں آبی ذخائر بنائے جائینگے۔
 

Advertisement