اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ میں ایک مافیا حکومت کر رہا ہے جو کسی بھی قیمت پر مال کھانا چاہتا ہے۔
معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سندھ کا مافیا جو کسی بھی قیمت پر مال پانی کھانا چاہتا ہے چاہے اس کے لئے لوگوں کی جانوں سے ہی نہ کھیلنا پڑ جائے۔
سندھ میں ایک مافیا حکومت کر رہا ہے جو کسی بھی قیمت پر مال پانی کھانا چاہتا ہے بھلے اس کے لئے لوگوں کی جانوں سے ہی نہ کھیلنا پڑ جائے۔سندھ کے عوام خصوصا کراچی کے شہریوں کو مضر صحت گندم زبردستی کھلائی جا رہی ہے۔ان کے چوہے 14 ارب کی تازہ گندم کھا جاتے ہیں اور عوام کے لئیے ناقص گندم۔ pic.twitter.com/60D3eujPlm
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 7, 2021
انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام خصوصا کراچی کے شہریوں کو مضر صحت گندم زبردستی کھلائی جا رہی ہے، مافیا کے چوہے 14 ارب کی تازہ گندم کھا جاتے ہیں اور عوام کے لیے ناقص گندم فراہم کی جا رہی ہے۔