پاک بحریہ کا بحری مشق امن 21 کے خصوصی نغمے 'امن کی پکار' کا پرومو جاری

Published On 10 February,2021 11:25 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ نے کثیرالملکی بحری مشق امن 21 کے خصوصی نغمے 'امن کی پکار' کا پرومو جاری کر دیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کثیرالملکی بحری مشق امن 21 کا یہ خصوصی نغمہ اردو اور انگریزی زبانوں کا امتزاج ہے جس میں امن پسند ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونے کا پیغام دیا گیا ہے۔ یہ گانا پاک بحریہ کی امن کیلئے ہمہ وقت حاضر رہنے اور امن کے فروغ کیلٸے دنیا بھر کے ممالک کو خوش آمدید کہنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بحری مشق امن میں تقریباً 45 ممالک اپنے اثاثہ جات اور مندوبین کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔
 

Advertisement