'زراعت کے شعبہ میں جدت و ترقی کیلئے بزدار حکومت نے انقلابی اقدامات کیے'

Published On 11 February,2021 10:06 am

لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبہ میں جدت و ترقی کیلئے بزدار حکومت نے انقلابی اقدامات کیے، پنجاب کی پہلی زرعی پالیسی منظور کی گئی۔

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ شوباز حکمرانوں نے جان بوجھ کر زرعی صوبے کی زراعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا، وزیراعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت زرعی ترقی، کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے 300 ارب روپے کے منصوبوں کا آغاز کیا، ماڈل زرعی منڈیوں کے قیام کیلئے 21 ارب 27 کروڑ روپے کا منصوبہ لیکر آئے ہیں، 12 ارب 54 کروڑ روپے سے گندم، 8 ارب 37 کروڑ روپے سے دھان اور گنے کی پیداوار بڑھانے کا منصوبہ بنایا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سورج مکھی اور کینولہ کے کاشتکاروں کو دو سال میں 57 کروڑ 20 لاکھ روپے سبسڈی دی، زمین کی ہمواری کیلئے 1200 لیزر لینڈ لیولرز کی رعایتی قیمت پر فراہمی اور منتخب باسمتی اقسام کے بیج پر 1200 روپے، غیر باسمتی اقسام پر 800 روپے فی بیگ سبسڈی دی گئی ہے۔
 

Advertisement