اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کا تحریک لبیک کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا، ٹی ایل پی نے 16 فروری کو اسلام آباد میں احتجاج ملتوی کر دیا۔ فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے تحریک لبیک کے افراد کے نام نکال دیئے جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومتی ٹیم کی تحریک لبیک کے ساتھ بات ہو رہی ہے، تحریک لبیک کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، تحریک لبیک نے فروری میں احتجاج کو ملتوی کر دیا ہے، تحریک لبیک نے احتجاج فروری کی بجائے 20 اپریل تک ملتوی کیا ہے، تحریک لبیک سے معاہدہ ہوا ہے ہم ان کی ڈیمانڈ کو پارلیمنٹ میں رکھیں گے۔