افغانستان سے پاکستانی حدود میں راکٹ فائر، ایک بچہ شہید، 7 زخمی

Published On 11 February,2021 09:01 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) افغانستان سے دہشتگردوں نے حملہ کرکے باجوڑ، سرکئی ٹاپ اور لگرئی میں پانچ راکٹ داغے جس سے پانچ سالہ بچہ شہید جبکہ دیگر 7 بچے زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے راکٹوں سے حملہ کیا اور پاکستانی حدود میں 5 راکٹ داغے۔

دہشت گردوں نے باجوڑ، ساراکئی ٹاپ او لگارائی کے علاقوں کو اپنی بزدلی کا نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں کے حملے میں ایک بچے کی شہادت جبکہ بچی سمیت 7 بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

 

Advertisement