حلیم عادل شیخ اسلحے کی نمائش سے خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں: سعید غنی کا الزام

Published On 16 February,2021 03:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سعید غنی نے الزام عائد کیا ہے کہ حلیم عادل شیخ اسلحے کی نمائش سے خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش اور ہنگامہ آرائی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے ناصر شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والوں کو نہیں جانتے، گروہ حلیم عادل کی قیادت میں حلقے میں گیا اور فائرنگ کی، اسلحہ کی نمائش اور ہنگامہ آرائی قانون کی خلاف ورزی ہے، پولنگ کا عمل متاثر کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی، حلیم عادل شیخ پولنگ عملے کے ساتھ بدتمیزی کر رہے تھے، الیکشن کمیشن کے حکم پر حلیم عادل کو پولیس نے حلقے سے نکال دیا، الیکشن کمیشن کو حلیم عادل شیخ کیخلاف کارروائی کرنی چاہیئے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ نے پوری کوشش کی کہ حلقے کو بند کرایا جائے، فائرنگ کرنیوالوں کی ویڈیوز ہیں، گولیوں کے خول ملے، حلقے میں خطرناک قسم کے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی، الیکشن کمیشن کی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ کارروائی کرے، پارٹی کے عہدیداروں نے ایف آئی آر کیلئے درخواست دی ہے، حلیم عادل شیخ ووٹرز کو ڈرانا چاہتے تھے۔

Advertisement