اٹک: ٹریلر اور بس میں تصادم، حادثے میں 5 افراد جاں بحق، 19 زخمی

Published On 18 February,2021 09:44 am

اٹک: (دنیا نیوز) اٹک کے علاقے فتح جنگ کے قریب پر بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تحصیل فتح جنگ کھوڑ روڈ فتح جنگ کے علاقے 7 میل کے قریب ٹریلر اور بس میں تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 5 ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچی، جہاں انہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا۔
 

Advertisement