کراچی: بس کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

Published On 06 February,2021 10:20 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی فیوچر موڑ پر بس کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

کراچی کے علاقے لانڈھی فیوچر موڑ پر تیز رفتار بس موٹرسائیکل سواروں سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بریک فیل ہونے کے باعث بس موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا کر دکان میں جا گھسی۔

 

Advertisement