کراچی: فیروزآباد میں پالتو کتوں کا بزرگ شہری پر حملہ، راہگیر کو لہو لہان کر دیا

Published On 04 February,2021 12:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں آوارہ کتوں کے بعد پالتو کتے بھی بے قابو ہوگئے۔ دو روز قبل فیروزآباد کے علاقے میں 5 پالتو کتوں نے بزرگ شہری کو زخمی کر دیا۔

کراچی میں فیروزآباد کے علاقے میں مالک پالتو کتوں کو سڑک سے لیکر گزر رہا تھا کہ قریب سے جاتے بزرگ شہری پر کتوں نے حملہ کر دیا، جس سے بزرگ شہری لہولہان ہوگیا۔ زخمی بزرگ شہری 2 منٹ تک سڑک پر ہی تڑپتا رہا۔

پالتو کتوں کو بے قابو ہوتا دیکھتے ہی ایک شہری نے بھاگ کر جان بچائی۔ کتوں کے مالک نے بزرگ شہری کو بچانے کی کوششیں کی مگر ناکام رہا۔ متاثرہ شہری نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔