شہریوں کیلئے خوشخبری: کراچی سرکلر ریلوے کے دوسرے مرحلے پر 90 فیصد کام مکمل

Published On 03 February,2021 10:13 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے شہریوں کے لیے اچھی خبر، کراچی سرکلر ریلوے کے دوسرے مرحلے پر کام نوے فیصد مکمل کرلیا گیا۔

سٹی سٹیشن تا اورنگی ٹاون سٹیشن تک 14 کلومیٹر رقبے پر 12 ریلوے پھاٹک بنا دیئے گئے، ٹریک پر ٹرین ٹرننگ کے لیے لوپ لائن بھی بچھ گئی۔ سٹیشنز کی تزیئن و آرائش کا کام بھی تقریبا مکمل کرلیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق پانی اور بجلی کی فراہمی بھی جلد ممکن ہوگی۔

گذشتہ برس 20 نومبر کو سٹی سٹیشن تا پپری کے سی آر ٹرین چلانے کے بعد محکمہ ریلوے نے دوسرے مرحلے کی بحالی کیلئے 30 دسمبر کی ڈیڈلائن دی تھی، تاخیر کے باوجود شہری دوسرے مرحلے میں بھی ٹرین چلنے کے لیے پر امید ہیں۔ پہلے مرحلے میں پپری تک چلائی جانے والی ٹرین ریلوے کو اب تک مالی فائدہ نہیں پہنچا سکی۔
 

Advertisement