کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چین کے وفد نے ملاقات کی، پاور جنریٹنگ کمپنی تھر بلاک ون کے سی ای او مسٹر مینگ ڈونگہائی وفد کی سربراہی کر رہے تھے۔
کراچی میں چین کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی، مراد علی شاہ نے کہا تھر بلاک ون میں 10 فیصد کام ہو چکا ہے جہاں چین کی فرم نے بہترین کام کیا ہے۔ تھر کول اس ملک کی توانائی کی ضروریات کا حل ہے۔ تھر کول بلاک ون میں پانی کا مسئلہ حل کریں گے۔ محکمہ آبپاشی اورمحکمہ توانائی مشترکہ اجلاس کر کے مسئلہ حل کریں۔ تھر میں سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ تھر بلاک ون کی کامیابی سندھ حکومت کی کامیابی ہوگی۔