گڑھی خدا بخش: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سند مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے فیصلے کی روشنی میں استعفے جمع کرا دئیے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگا، لوگوں کی خدمت کیلئے بیٹھے ہیں کرکٹ کھیلنے کیلئے نہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی ارکان اسمبلی نے استعفے قیادت کو جمع کرا دیئے، جب مناسب ہوگا قیادت استعفوں کو استعمال کرے گی، بیک ڈور سے آنیوالے وزرا کو وزارتوں کی فکر کرنی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید بی بی کی برسی پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں گے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹوکے مزار پر حاضری دی، مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔