کراچی: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے استعفوں کاسلسلہ جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تحریری استعفیٰ چیئرمین سیکریٹریٹ میں جمع کرادیا۔
پی ڈِی ایم جماعتوں کی جانب سے استعفوں کے فیصلے کے بعد ارکان کی جانب سے پارٹی قائدین کو استعفے جمع کرائےجارہےہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی پارٹی قیادت کے حکم پر اپنا تحریری استعفیٰ چیئرمین سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا ہے۔
وزیر اعلی سندھ نے گزشتہ روز امریکا روانگی سے قبل استعفیٰ جمع کروایا۔ اب تک پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی کے 60 ارکان استعفے جمع کرا چکے ہیں۔