کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو مطمئن کرنے کی کوشش کی، تجاوزات کو ہٹانے کا اختیار کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو بتایا چالیس سال بعد شاہراہ فیصل کو تین سے چار لین کیا، طارق روڈ پر بھی مرمت کا کام کرایا، پاکستان سٹیل ملز ٹیک اوور کرنے کو تیار ہے، وفاقی حکومت سے بات کریں گے۔