ضمنی الیکشن: چیف الیکشن کمشنر کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس

Published On 19 February,2021 01:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے ضمنی انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر کو بلاتفریق کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ضمنی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کاروائی کی ہدایت کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر بلا تفریق سخت کارروائی کی جائے، ضمنی انتخابات کے آزادانہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔
 

Advertisement