ایران، افغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ لگانے کاعمل جون میں مکمل ہوگا: وزیر داخلہ

Published On 19 February,2021 08:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لوگوں کی نقل و حرکت اور سرحد پار تجارت کی فروغ کیلئے سرحد پر جدید انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

چار روزہ دورے پر بلوچستان پہنچنے کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان سرحد کا فضائی معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایران اور افغانستان کی سرحدوں پر باڑ لگانے کا عمل اس سال جون میں مکمل ہو گا۔

وزیر نے بلوچستان میں سرحد پر حال ہی میں نصب کئے گئے پاکستان، ایران تجارت گیٹ کا دورہ بھی کیا اور تجارت کے سازوسامان کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا۔
 

Advertisement