اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کا قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج حق ہے، واضح ہوگیا اس احتجاج کے پیچھے 22 گریڈ والے افسر بھی تھے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج میں سیاسی جماعتیں ساتھ دیں گی تو سرکاری ملازمین نقصان اٹھائیں گے، پی ڈی ایم کے مارچ کیلئے حکومت کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں،
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین بنیادی تنخواہ میں چالیس فیصد اضافہ چاہتے ہیں، مظاہرین سے رابطے میں ہیں، رات گئے مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے، ملازمین کہتے ہیں بیسک تنخواہ میں 40 فیصد اضافہ کیا جائے، صوبوں کے نہیں، صرف مرکز کے ملازمین سے بات کریں گے۔