کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ٹیلی فونک رابط کر کے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر شدید برہمی اور پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو تحویل میں لے کر آپ اے ٹی ای کی دفعات لگاتے ہیں، گرفتاری کے بعد دفعات لگانا کہاں کا انصاف ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ سے سوال کیا کہ دفعات کس قانون کے تحت ہیں ؟۔
آئی جی سندھ نے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ کوئی سیاسی انتقامی کارروائی نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی۔ آئی جی سندھ نے کسی بھی صوبے کے افسران پر مبنی جوڈیشل کمیشن بنانے پر رضامندی بھی ظاہر کی۔