بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے سے کاروباری سرگرمیوں ‌میں ‌اضافہ ہو گا: وزیراعظم

Published On 26 February,2021 09:30 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کے سنگ بنیاد پر خوشی ہے، اس سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، والٹن ایئرپورٹ کوڈی نوٹیفائی کیاجائےگا۔

لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پھیلتے لاہور کا حل بلند عمارتیں ہیں۔ جدید شہروں میں بلند عمارتیں بنائی جاتی ہیں۔ تنخواہ دار طبقہ ذاتی گھر کا صرف خواب ہی دیکھ سکتا تھا، ان کو آسان شرائط پر قرض دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ آمدنی بڑھانے میں کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج قطر سے ایل این جی کا نیا معاہدہ ہوا ہے جس سے 300 ملین ڈالر کی بچت ہو گی۔ وراثت میں ملے مسائل کے سبب مہنگائی میں اضافہ ہوا، قرضوں کے باعث معاشی صورتحال خراب تھی۔ 

دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم ایوان وزیراعلی میں مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ عمران خان کو وزیراعلی عثمان بزدار صوبے کے انتظامی و سیاسی امور پر بریف کریں گے۔ وزیراعظم کو حکومت پنجاب کے فرد ڈیجیٹلائز کرنے کے منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔ عمران خان کو کم آمدنی والے افراد کے لئے ہاوسنگ منصوبے پر بریف کیا جائے گا۔ وزیراعظم کو پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
 

Advertisement