لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے لانگ مارچ کی ضرورت پیش نہ آئے، عمران خان کے دوبارہ آنے کا کوئی چانس نہیں، عمران خان ایک بار ساز باز کر کے اقتدار میں آگئے، دوسری بار ایسا نہیں ہوگا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک حلقہ کھلنے پر ان کی حقیقت سامنے آگئی، اب یہ ری الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، ڈسکہ میں دھاندلی کر کے بھی یہ الیکشن ہار گئے، ہماری توجہ اب ڈسکہ ضمنی انتخاب پر ہوگی، ڈسکہ اور سینیٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ کی تیاری ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان خود اپنی پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے، سینیٹ کے معاملے میں کچھ نہ کہوں تو بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز میری طرح پارٹی کے کارکن ہیں، ہم دونوں پارٹی کیلئے خدمات سرانجام دیں گے، حمزہ شہباز نے بہادری کے ساتھ جھوٹے کیس کا مقابلہ کیا، حمزہ شہباز نے 2 سال ناحق جیل کاٹی۔