اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میں ہو تو حکومت میں آنے کیلئے خوب پیسے لگاؤ، جب حکومت میں آؤ تو پھر خوب پیسے کماؤ۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ ایسی سیاست سے پاکستان کو شدید نقصان پہنچا ہے، عمران خان اس دائرے کو توڑ کر رہے گا۔
اپوزیشن کی سیاست !حکومت میں خوب پیسے بناؤ، اپوزیشن میں ہو تو حکومت میں آنے کیلئے خوب پیسے لگاؤ پھر جب حکومت میں آؤ تو پھرخوب پیسے کماؤ! ایسی سیاست سے پاکستان کو شدید نقصان پہنچا ہے عمران خان اس دائرے کو توڑ کر رہےگا، تقسیم واضع ہے ایک طرف انصاف ہے دوسری طرف بیوپاری،اب فیصلہ ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 4, 2021
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج اعتماد کے ووٹ کا فیصلہ کر کے بڑا چیلنج دیا ہے، چوہوں کی طرح حکومت نہیں کریں گے۔ اپوزیشن اب اپنی اکثریت ثابت کرے، ورنہ الیکشن خریدنے کا جرم قبول کریں۔