لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے لاہور میں اگست تک فوگ ٹاورزنصب کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں دھند کے حوالے سے اہم اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں دھند کی وجہ مشرقی پنجاب میں جلائی جانے والی فصلیں ہیں ۔ اس کا ثبوت واہگہ بارڈر پر لگا میٹر ہے جو بتا رہا ہے کہ واہگہ پر فضاء لاہور شہر کے مقابلہ زیادہ آلودہ ہے۔
Primary reason of fog in Lahore is burning of agriculture waste in East Punjab,evidence of this fact is meters shows air at Wahga is much more polluted than Lahore city,@MinistryofST is planning to install fog towers in Lahore by Aug to reduce smog, EV ll help in long term https://t.co/hIWxVOXdpD
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 17, 2021
فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی لاہور میں اگست تک فوگ ٹاورزنصب کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، فوگ ٹاور سے سموگ میں کمی ہوگی اور اس کا تادیر فائدہ ہوگا۔