لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کیساتھ پنگا لینے والے انڈین فوج کے میجر جنرل کو اس کی اوقات یاد دلا کر چپ کرا دیا۔
اپنی ٹویٹس سے فواد چودھری کو نیچا دکھانے کی کوشش کرنے والے اس انڈین فوجی افسر کا اکاؤنٹ میجر جنرل ریٹائرڈ ہرش ککڑ کے نام سے ٹویٹر پر موجود ہے۔
دراصل انڈین میجر جنرل ریٹائرڈ ہرش ککڑ نے اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر فواد چودھری کو ٹیگ کرکے ان سے منسوب ایسی ٹویٹس شیئر کیں جو ان کی تھیں ہی نہیں بلکہ انھیں ایڈیٹ کیا گیا تھا۔
Surprising that an idiot like @kakar_harsha can actually get promoted as Maj Gen in Indian Army, General get some basic lessons in Social media or I may request Pakistani youngsters to teach Indian Gens some basic courses in fake media https://t.co/mA33kPDksQ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 10, 2021
انڈین فوجی افسر کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے فواد چودھری نے لگی لپٹی بغیر انھیں خوب بے عزت کیا اور لکھا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ جیسا بےوقوف شخص انڈین آرمی کے اتنے بڑے عہدے تک کیسے پہنچا؟
فواد چودھری نے انڈین فوجی افسر کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا کے حوالے سے اپنی معلومات کو درست کریں۔ اگر وہ چاہیں تو میں پاکستانی نوجوانوں سے درخواست کر سکتا ہوں کہ وہ بھارتی جنرلز کو جعلی میڈٰیا بارے کوئی بنیادی کورس کرا دیں۔