اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ شریف فیملی نے پنجاب میں قبضہ گروپوں کی سرپرستی کی۔ مریم نواز صاحبہ کھوکھر برادران کو حمایت کا یقین دلایا ہے۔
اسلام آباد میں مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اوپر ایک بڑا مافیا رول کرتا رہا ہے۔ شریف فیملی اور قبضہ گروپوں می اشتراک چل رہا تھا۔ یہ لوگ شرمندہ ہونے کے بجائے قبضہ گروپوں کی پشت پناہی پر کھڑے ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز گمراہ کن باتیں کی گئیں جو حقائق کے برعکس تھیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ جن افراد سے زمین واگزار کرائی گئی ان پر مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔ اگر حکومتی شخص کسی بھی جگہ پر قابض ہے تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔